ویب ڈیسک : سپریم کورٹ نے نجی میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ لازمی قرار دے دیا۔
سپریم کورٹَ آف پاکستان نے ایم ڈی کیٹ کے خلاف تمام اپیلیں خارج کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے. سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کو قانونی تحفظ حاصل ہے اور یہ قانونی تقاضا ہے، باقی تمام ٹیسٹ میڈیکل کالجز کے اپنے ہیں۔
کوئی نجی میڈیکل کالج ایم ڈی کیٹ سے راہ فرار اختیار نہیں کر سکتا.5صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا.جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے رواں سال 27ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔