شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے اہم فیصلہ

new pilot project start
کیپشن: Pure Clean Water
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: لاہور کی تین یونین کونسلز میں زوننگ وائز صاف پانی کی فراہمی کے لئے بلیو ڈراپ پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا۔

واسا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ای پی سی موڈ پر پہلا پراجیکٹ کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر حماد اظہر کے حلقہ میں یو سی 99 ,100 ,101 ڈھلنوال میں صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔ واسا کے منصوبے میں کنٹریکٹر ڈیزائن اور کنسٹرکشن کا پلان بھی خود پیش کرے گا۔ حلقے کی تین یوسیز میں واٹر ریزوائز بنائی جائیں گی جس سے پانی کی فراہمی ہوگی۔ حلقہ میں فلٹریشن پلانٹ اور نئی سیوریج لائنیں بھی بچھائی جائیں گی۔

وفاقی اور صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایات پر وفاقی وزیر حماد اظہر کے حلقے میں کام ہورہا ہے۔ کاونٹر ویلیو پراجیکٹ کے فنڈز سے ایک ارب ساٹھ کروڑ کی لاگت سے منصوبہ مکمل ہوگا۔ وفاقی حکومت نے جاپانی حکومت کے کاونٹر ویلیو فنڈز سے وفاقی وزیر کے لئے خصوصی نوازشات کیں ہیں۔ واسا آئندہ دس روز میں ملکی و غیر ملکی اخبارات میں اشتہار جاری کیا جائے گا۔ 

زرائع کا مزید کہنا ہے کہ چند روز قبل واسا حکام کو ایوان وزیراعلی میں طلب کرکے فوری کام شروع کرنے کی ہدایت کی گئی۔ واسا نے فنڈز کی فراہمی ہوتے ہی منصوبے پر عملی آغاز کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔