شدید مہنگائی کے دور میں شہریوں پر نئی آفت ٹوٹ پڑی

Utility Stores
کیپشن: Utility Stores
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) یوٹیلیٹی سٹورز پر ریلیف قصہ پارینہ، مارکیٹ میں گھی مہنگا ہونے کے بعد مختلف یوٹیلیٹی سٹورز پر سستا گھی نایاب ہوگیا۔

شدید ترین مہنگائی کے دور میں شہریوں پر ایک اور نئی آفت ٹوٹ پڑی ہے،  یوٹیلیٹی سٹورز  پر ریلیف کے دروازے بند ہوگئے ہیں۔ مارکیٹ میں درجہ دوم کے گھی کا ریٹ 360 روپے کلو ہے جبکہ  یوٹیلیٹی سٹورز  پر قیمت 260 روپے کلو ہے، گھی مہنگا ہونے سے یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈی والا گھی نایاب ہوگیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ  یوٹیلیٹی سٹورز  پر اب کچھ نہیں ملتا صرف جواب ہی ملتا ہے، سبسڈی والا گھی خریدنا ہے تو ساتھ راشن خریدنا لازمی ہے، شہریوں نے حکومت سے  یوٹیلیٹی سٹورز  پر سبسڈی والے گھی کی دستیابی یقینی بنانے کا مطالبہ کردیا۔ یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کا کہنا ہے کہ آج سٹورز پر سستا گھی پہنچ جائے گا۔

دوسری جانب پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر غیر معیاری اشیا کی فروخت پر برہمی کا ظہار کرتے ہوئے وزرات صنعت و پیداوار کو معاملے پر ایکشن لینے کی ہدایت کر دی جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو دیئے گئے فنڈ میں بے ضابطگیوں کی خبروں کانوٹس لیتے ہوئے معاملے پربریفنگ طلب کرلی۔ خواجہ آصف نے بیوروکریسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کرنے کی تجویز پیش کردی۔

Sughra Afzal

Content Writer