سعودی عرب میں اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آگیا

Saudia Omicrone
کیپشن: Saudia Omicrone
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں کورونا وائرس کے افریقی ویرینٹ اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں کورونا کے افریقی ویرینٹ اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق بدھ کے روز ہوئی اور وائرس سے متاثرہ شخص شمالی افریقی ملک سے واپس آیا تھا۔ عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ اومی کرون وائرس سے متاثرہ شخص اور اس کے ساتھ رابطے میں رہنے والے افراد کو بھی قرنطینہ کردیا گیا.

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وائرس کی نئی قسم سے متعلق قائم کمیٹی مسلسل کام کررہی ہے اور سعودی عرب آنے والے مسافروں کی نگرانی جاری ہے، امریکا میں اومی کرون سے نمٹنے کے لیے ائیرپورٹس پر اقدامات سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

امریکی حکام کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے تحت تمام ممالک سے امریکا جانیوالوں کو بورڈنگ سے ایک روزپہلے کوروناٹیسٹ کراناہوگا۔دوسری جانب کینیڈا نے مصر، ملاوی اور نائیجیریا کے مسافروں پر بھی پا بندی لگا دی جبکہ روس میں اومی کرون ہائی رسک والیملکوں سے آنے والوں کو دو ہفتے قرنطینہ کرنا ہوگا، علاوہ ازیں برطانیہ میں تمام بالغ افراد کو بوسٹر لگوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا ہیکہ اومی کرون کی شدت، ٹیسٹ، ویکسین سے متعلق چیزیں جاننا باقی ہے، اس کے خلاف عالمی ردعمل پْرسکون، جامع اورمربوط ہونا چاہیے۔