صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتیں بڑھنے کا رجحان برقرار

 صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتیں بڑھنے کا رجحان برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان: رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتیں بڑھنے کا رجحان برقرار رہا، بدھ کے روز سونا 800روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا، سونے کے صارفین اور جیولرز نے سونا مزید مہنگا ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق  شہر کے صرافہ بازاروں میں سونا 800روپے مزید مہنگا ہوگیا جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 1لاکھ 10ہزار200 روپے میں فروخت ہوا اسی طرح 22قیراط فی تولہ سونا 1لاکھ1ہزار 16روپے میں فروخت کیا گیا اسی طرح 21قیراط فی تولہ سونا 96ہزار 425روپے میں فروخت ہوا۔

 اور   اسی طرح چاندی 20روپے فی تولہ مہنگی ہوئی جس کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت 1200 رہی، جیولرز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سونے کی قیمتوں میں اضافہ تجارت  کے لئے تباہ کن ہے اس سے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer