ہاؤسنگ سوسائٹی میں فیلی فیسٹیول کا ہنگامہ

ہاؤسنگ سوسائٹی میں فیلی فیسٹیول کا ہنگامہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(توقیر اکرم) ازمیر ٹاؤن سوسائٹی میں فیملی فیسٹیول 2018 کا انعقاد کیا گیا، فیملیز بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، والدین نے سوسائٹی انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ فیملی فیسٹیول کو خوب سراہا۔

ازمیر ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی میں فیملی فیسٹیول 2018 کا انعقاد کیا گیا، فیسٹیول میں بچوں نے خوب جھولے لیے اور پاپٹ شو سے محظوظ ہوتے رہے۔ فیسٹیول کا افتتاح صدر ازمیر ٹاؤن شاہد صدیق، سیکرٹری جنرل ملک ظہور اور رہنماء پی ٹی آئی راشد صدیق کھوکھر نے کیا۔

فیسٹیول میں شریک فیملیز کا کہنا تھا کہ ازمیر ٹاؤن انتظامیہ کی یہ کاوش قابل تحسین ہے۔  فیسٹیول میں آئے بچوں نے بھی بھرپور ہلہ گلہ کیا اور کہا کہ اس طرح کے ایونٹ روز ہونے چاہئیے۔

ازمیر ٹاؤن فیملی فیسٹیول میں جہاں بڑے مختلف کھانوں سے لطف اندوز ہوئے وہیں چھوٹے بڑے سب عید کے دن کی طرح خوش نظر آئے۔

مزید اہم خبریں جانئے: https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw/videos