ہر اتوار گورنر ہاؤس سیر و تفریح کیلئے کھولنے کا سلسلہ جاری

ہر اتوار گورنر ہاؤس سیر و تفریح کیلئے کھولنے کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ رخ ندیم) گورنر ہاؤس اس اتوار بھی شہریوں کے لئے کھلا رہا، شہریوں نے خوب ہلہ گلہ کیا، جب کہ وزیر اعظم کی جانب سے گورنر ہاؤس کی دیوار گرانے کے اقدام کو مسترد کر دیا۔

صبح 11 بجے ہی گورنر ہاؤس کے دروازے کھول دیئے گئے، لاہور سمیت دوسرے شہروں کے لوگ فیملیز اور سکول ٹرپ کے ہمراہ گورنر ہاؤس کی سیر کو پہنچے، شہریوں کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس کے پارک کے ساتھ ساتھ عمارت کو بھی کھول دینا چاہیئے۔

شہریوں نے کہا کہ اگر حکومت گورنر ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا ارداہ رکھتی ہے تو دیوار گرائے بغیر بھی اسے ممکن بنایا جا سکتا ہے، دیوار گرانے کے سیکورٹی رسک زیادہ بڑھ جائے گا۔