’’تبدیلی کی دعویدار حکومت پہلے100 دنوں میں ہی ناکام ہوگئی‘‘

’’تبدیلی کی دعویدار حکومت پہلے100 دنوں میں ہی ناکام ہوگئی‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف تبدیلی سرکار کو بے نقاب کرنے کیلئے پرُ عزم۔ کہتے ہیں حکمرانوں نے پہلے سو دنوں میں ہی میرٹ کی دھجیاں اڑا دیں۔ بھینسیں بیچیں اور کشکول لے کر آئی ایم ایف کے پاس گئے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے سٹی 42 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عمران حکومت پر خوب تنقید کی، کہتے ہیں کہ تبدیلی کی دعویدار حکومت پہلے سو دنوں میں ہی ناکام ہوگئی ہے، ملک کی کوئی سمت نہیں۔ ان سو دنوں میں صرف بھینسوں کی نیلامی کامیابی سے ہوئی۔ میرٹ کے دعویداروں کی حکومت میں چپڑاسی کی طرح آئی جی تبدیل کیے گئے۔

 انہوں نے کہاکہ قرضہ نہ لینے کا نعرہ لگانے والے کشکول اٹھا کر آئی ایم ایف کے پاس چلے گئے ہیں۔ پھر بھی وزیر اعظم عمران خان کو نئے پاکستان کیلئے موقع دینا چاہتے ہیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ دو مہینے سے شہبازشریف کو گرفتار کیا ہوا ہے لیکن ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ملکی تاریخ میں پہلی بار روپے کی قدر اتنی کم ہوئی اور ڈالر مزید مہنگا ہوتا گیا۔ موجودہ مہنگائی سے ہر پاکستانی پریشان ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer