سٹی 42 : کنکشن منقطع ہونے والے صارفین کے حوالہ سے اہم خبر سامنے آگئی، فیسکو نے بلوں کی عدم ادائیگیوں پر کنکشن منقطع ہونے والے صارفین کو سہولت دے دی۔
صارفین کو پچاس فیصد ادائیگیوں پر کنکشن بحالی کی سہولت مل گئی۔ فیسکو نے تمام سرکلز کو پچاس فیصد ادائیگیوں پر کنکشن بحال کرنے کا حکم دے دیا۔
فیسکو حکام کے مطابق کٹنے والے کنکشنز کے صارفین کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ پچاس فیصد ادائیگیوں پر کنکشن بحالی کی سہولت دی گئی ہے ۔
فیسکو حکام کا کہنا ہے کہ صارفین متعلقہ سرکل دفاتر سے اقساط کروا کر کنکشن بحال کرواسکتے ہیں ۔