ثمرہ فاطمہ:ہندی زبان سیکھنے کے خواہش مند افراد کے لیے خوشخبری، لاہور عجائب گھر میں ہندی زبان کے سیکھنے کا باقاعدہ کورس شروع کر دیا گیا ہے۔
کورس لاہور عجائب گھر لٹریری سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقد ہوا،14 روز پر مشتمل کورس میں شرکا کو ہندی رسم الخط ، گرائمراور مکالمہ سکھایا جائیگا،کورس کا موضوع مقصد پاکستان میں زبانوں کے تنوع کو فروغ دینا رکھا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر عاصم رضوان کا کہنا تھاکہ کورس کا مقصد لوگوں کو ہندی زبان کی بنیادی تعلیم فراہم کرنا ہے۔