ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں صارف عدالتیں ختم کیس سیشن کورٹس کو منتقل کرنے کا حکم

پنجاب میں صارف عدالتیں ختم کیس سیشن کورٹس کو منتقل کرنے کا حکم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور سمیت پنجاب بھر میں صارف عدالتیں ختم ،، پنجاب بھر میں سیشن ججز اور ایڈیشنل سیشن ججز کو کنزیومر کورٹ کے اختیارات دے دیے گئے .

 چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد  ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے نوٹفکیشن جاری  کیا ،نوٹیفکیشن پرانی صارف عدالتوں کے خاتمے کے بعد نئے نظام کے نفاذ  لئے جاری کیا گیا،ہر ضلع کے  سیشن جج کو صارف عدالتوں کا انتظامی جج نامزد کر دیا گیا ،سیشن جج  نئے کیسز عدالتوں کو سونپنے کے مجاز ہوں گے، صارف عدالتوں میں  زیر التواء پرانے کیسز  کا اختیار بھی ضلعی و سیشن جج کو دے دیا گیا ،سیشن ججز کو صارف عدالتوں  کے پرانے مقدمات ایک یا  زائد ججوں کو تفویض کرنے کا اختیار حاصل  ہوگا .کنزیومر پروٹیکشن  ترمیمی ایکٹ، 2025  جاری ہونے کے بعد ججز کی خدمات پنجاب حکومت سے واپس  لی گئیں ،،اب صارفین اپنے مسائل کے حل کے لیے براہِ راست سیشن جج یا ان کے مقرر کردہ ایڈیشنل جج کے پاس جا سکتے ہیں.

Ansa Awais

Content Writer