ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ مریم نواز کا بارڈر ملٹری پولیس میں شامل بیٹیوں کو خراجِ تحسین

وزیراعلیٰ مریم نواز کا بارڈر ملٹری پولیس میں شامل بیٹیوں کو خراجِ تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ لشاد: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں بارڈر ملٹری پولیس میں شامل ہونے والی باہمت اور باصلاحیت بیٹیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے.

 مریم نواز  کا کہنا تھا کہ بارڈرملٹری پولیس نے 53باہمت خواتین نے شامل ہو کر تاریخ رقم کردی،خوشی ہے وردی پوش قابل فخربیٹیاں محافظ کے فرائض سر انجام دیں گی ۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ سلام ہے ان بیٹیوں کو جو فرسودہ روایات کی زنجیریں توڑ کر آگے بڑھ رہی ہیں۔