ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور فریٹ مارجن میں اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور فریٹ مارجن میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  عوام کے لیے ایک اور پریشان کن خبر، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں اور فیسوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد فی لیٹر تقریباً 100 روپے کا بوجھ شہریوں پر ڈال دیا گیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور فریٹ مارجن میں اضافہ کردیا گیا، پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی ڈھائی روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل پر فریٹ مارجن 20 پیسے فی لیٹر بڑھا دیا گیا، پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی ڈھائی روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیزل پرلیوی 74.51 سے بڑھا کر 77.01 روپے فی لیٹر کردی گئی جبکہ ڈیزل فریٹ مارجن 6 روپے 24 پیسے فی لیٹر کردیا گیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر لیوی 75 روپے 52 پیسے سے بڑھا کر 78 روپے 2 پیسے فی لیٹرکردیا گیا، پیٹرول اور ڈیزل پر کلائیمیٹ سپورٹ لیوی 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہے جو برقرار رکھا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق  پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہے، پیٹرول اور ڈیزل پر ڈسٹری بیوٹرز مارجن 7 روپے 87 پیسے فی لیٹر ہے، پیٹرول اور ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر برقرار رکھی گئی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر تقریبا 100 روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔