ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاریخ میں پہلی بار میرٹ پر ہیڈز کی تعیناتی ، انٹرویوز کن شہروں میں ہونگے؟

تاریخ میں پہلی بار میرٹ پر ہیڈز کی تعیناتی ، انٹرویوز کن شہروں میں ہونگے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:تاریخ میں پہلی بار میرٹ بیسڈ پر ہیڈز کی تعیناتی کا معاملہ،میرٹ بیسڈ ہیڈ ٹیچرز کی تعیناتی کیلئے ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کے انٹرویوز کا آغاز، سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب خالد نذیر ووٹو 289 امیدواروں کے انٹرویو لیے.

لاہور میں ہیڈز کی خالی آسامیوں کے لئے 201 امیدواروں کے انٹرویو ہونگے۔باقی 88 امیدوار کے انٹرویو قصور اور ننکانہ میں ہیڈز کی تعیناتی کیلئے کیے جائیں گے۔

انٹرویو پینل میں سی ای او ایجوکیشن نذیر حسین،وحیدرضاء اور محمد عارف بھی شامل ہیں۔

سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر ووٹو کا کہنا ہے کہ انٹرویو میں کامیاب امیدواروں ایک ہفتے میں اپوئٹمنٹ لیٹر جاری کردیئے جائیں گے۔

خالد نذیر ووٹو کا کہنا ہے کہ میرٹ پر ہیڈ ٹیچرز کی تعیناتی کا مقصد بچوں کو کوالٹی ایجوکیشن دینا ہے۔