فاران یامین: مجاہد سکواڈ داخلی، خارجی راستوں کی جولائی کی کارکردگی رپورٹ جاری، مجاہد سکواڈ نے ماہ جولائی کے دوران 101اشتہاری ملزمان گرفتارکئے۔
تفصیلات کےمطابق قانون شکن عناصرکےخلاف جدید ٹیکنالوجی کی بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں، ای پولیس ایپ کی مدد سے جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، مجاہد سکواڈ نے ماہ جولائی کے دوران 101اشتہاری ملزمان گرفتارکئے۔
ترجمان مجاہد سکواڈ کاکہنا تھا گذشتہ ماہ میں 53 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا،ای پولیس سوفٹ وئیر کی مدد سے 192362 سے زائد اشخاص کا ریکارڈ چیک کیا گیا،ماہ جولائی کے دوران 3477 وہیکلز اور 2189 موٹر سائیکلز کو چیک کیا گیا۔
منشیات کے خلاف کارروائیوں میں 1کلو سے زائد آئس برآمد کی،ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم میں 9 پسٹلز، 7 رائفلیں،درجنوں گولیاں و میگزینزبرآمدکیا،بلیک پیپر گاڑیوں سے 6 فلیشر لائٹس برآمد کی گئیں۔