سندھ میں نگراں سیٹ اپ کیلئے بڑی بیٹھک کا اہتمام

GDA and MQM meeting on Interim Govt, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سندھ میں نگراں سیٹ اپ کیلئے بڑی بیٹھک کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کا وفد جی ڈی اے کے وفد سے ملاقات کرے گا۔ملاقات کل  دوپہر تین بجے فنکشنل لیگ ہاؤس میں ہوگی۔

باخبر زرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد میں سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف رعنا انصار، خواجہ اظہار الحسن ، علی خورشیدی شامل ہونگے۔

ایم کیو ایم جی ڈی اے کے رہنماوں پر بھی نگراں حکومت کے لیے نام دینے پر زور دے گی۔

جی ڈی اے سے مشاورت کے بعد حتمی مشاورت کیلئے قائد حزب اختلاف وزیر اعلیٰ سندھ کے ساتھ مشاورت کریں گی۔