ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سمن آباد انڈر پاس پبلک کے لئے کھلنے کے بعدمحسن نقوی نےخود بھی اس میں سفر کیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سمن آباد گلشن راوی انڈر پاس کو پبلک کے لئے کھولنے کے بعد خود بھی 400 میٹر طویل انڈر پاس میں سفر کیا۔ 

 سمن آباد انڈر پاس کھلنے سےسمن آباد، گلشن راوی، توحید پارک، ملتان روڈ، چوبرجی، چوک یتیم خانہ اور ملحقہ علاقوں کمیں آنے جانے والے لوگوں کو آمد و رفت میں آسانی ہوگی۔ 400میٹر طویل سمن آباد انڈر پاس 2ارب3کروڑروپے کی لاگت سے مکمل ہو ا ہے۔

 واضح رہے کہ پہلے اس منصوبے کو مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن30 ستمبر تھی۔ برسات کی غیر معمولی بارشوں نے کام میں بار بار  رکاوٹ ڈالی، پہلی بارش سے انڈر پاس میں پانی بھر گیا تھا ور یہاں موجود تعمیراتی سامان خراب ہو گیا تھا، بظاہر ایسا لگتا تھا کہ اب  انڈر پاس کی تکمیل میں کافی تاخیر ہو جائے گی لیکن نگراں  وزیر اعلیٰ نے خود اس کام کی نگرانی کی اور ان کی ٹیم کی کاوژوں سے اڈر پاس ۲ اگست کو پبلک کے لئے کھول دیا گیا،