اسٹیج ڈرامہ "میرانام جوکر" کی  میوزک ریکارڈنگ مکمل

اسٹیج ڈرامہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی : ملتان روڈ کےتماثیل تھیٹر میں گیارہ اگست سے شروع ہونے والے نئے اسٹیج ڈرامہ "میرا نام جوکر" کے گانوں کی ریکارڈنگ کی گئی۔

  ملتان روڈ پر واقع اسٹوڈیو میں تماثیل تھیٹر میں گیارہ اگست سے شروع ہونے والے نئے اسٹیج ڈرامہ "میرا نام جوکر" کے گانوں کی ریکارڈنگ کی گئی۔ گانے کی موسیقی معروف میوزیک ڈائریکٹر عابد علی نمبو اور شہباز علی نمبو نے ترتیب دی ہے۔ جبکہ اداکار شکیل چن نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

 اس موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈرامہ کے پروڈیوسر  و رائٹر ڈائریکٹر قیصر ثناء اللہ خان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ بین ایک ٹکٹ میں ڈرامہ، فلم اور تھیٹر کا مزا لیں گے، پاکستان کی پجھتر سالہ تاریخ میں پہلی بار فلم سے ہٹ کر اسٹیج ڈرامے کے لئے بھی گانے ریکارڈ ہوئے ہیں۔ گانوں کو ڈرامہ کی کہانی کہ مناسبت سے بنایا گیا ہے تاکہ ڈرامہ بینوں کو حقیقت کا گمان ہو۔

میوزک ریکارڈنگ کے موقع پر  اداکار بلال چوہدری، میوزک ڈائریکٹر عابد علی نیمبو ،شہباز علی نمبو، وحید جٹ ،ٹھاکر لاہوری اور محمد قربان بھی موجود تھے۔