یوٹیوب صارفین کے لئے خوشخبری

یوٹیوب صارفین کے لئے خوشخبری
کیپشن: youtube
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : یوٹیوب نے یوٹیوب شارٹ ویڈیو کا مقررہ وقت 30 سیکنڈ سے بڑھا کر 60 سیکنڈ کردیا ۔ 

یوٹیوب پر شارٹ ویڈیو  بنانے والے اب  ویڈیو کا 60 سیکنڈ تک کا انتخاب کر سکتے ہیں اور  اس میں  کیمرہ یا لائبریری سے ٹیکسٹ، فلٹرز اور اضافی ویڈیوز بھی شامل کر سکتے ہیں۔ یوٹیوب کونٹینٹ رائٹرز کے لیے پروموشنل ٹول کے طور پر استعمال کرنے کے لیے طویل ویڈیو کو مختصر کلپ سے لنک کرنے کا ارادہ  بھی رکھتا ہے۔ یہاں تک کہ یوٹیوب نے ایک فنڈ قائم کیا جس نے تخلیق کاروں کو شارٹس اپ لوڈ کرنے کے لیے ادائیگی کی۔

تاہم نئے ٹول کو دوسرے صارفین کے اپ لوڈز پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ صرف آپ کی اپ لوڈ کردہ ویڈیوز کےمینو میں ظاہر ہوتا ہے۔ یوٹیوب کے مطابق، تقریباً 1.5 بلین لوگ ہر ماہ شارٹس دیکھتے ہیں۔اگرچہ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم  لمبی ویڈیوز کو مکمل طور پر نہیں ہٹا رہا ہےمگر  یہ تخلیق کاروں کو پچھلی اور موجودہ ویڈیوز کو Shorts میں تبدیل کرنے کی ترغیب دے رہا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر