خواتین کی لڑاکا فوج میں شمولیت  کے نقصان زیادہ فائدہ کم ، اسرائیلی وزیر کے بیان سے حکومت مشکل میں

 خواتین کی لڑاکا فوج میں شمولیت  کے نقصان زیادہ فائدہ کم ، اسرائیلی وزیر کے بیان سے حکومت مشکل میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اسرائیل کے وزیرمذہبی امور متن کاہانا نے کہا ہے کہ خواتین کی  لڑاکا فوج میں شمولیت کے نقصان زیادہ اور فائدہ کم ہے ۔ جس پر انہیں دنیا بھر سے تنقید کا سامنا ہے

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیرمذہبی امور نے کہا ہے کہ خواتین کی فوج کے لڑاکا دستوں میں شمولیت ایک بڑی غلطی ہے ان کا کہنا تھاکہ فوج کا مقصد جنگ میں فتح ہے نہ کہ معاشرتی ایجنڈے پر عملدرآمد ۔  متن کاہانا کا تعلق نو منتخب اسرائیلی وزیراعظم نفتالی کی یمینا پارٹی سے ہے ۔ وہ کرنل کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے۔ جبکہ وہ ایک فائٹر پائلٹ ، اسکواڈرن لیڈر اور اسرائیلی فوج کے ایلیٹ سپیشل فورسز کمانڈو کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا وہ فوج میں خواتین کی شمولیت کے مخالف نہیں ان کا موقف ہے کہ فائٹر پائلٹ یا دیگر ذمہ داریاں تو خواتین کو دی جاسکتی ہیں مگر انفنٹری اور دیگر لڑاکا دستوں میں خواتین کی شمولیت نقصان دہ ہے