سٹی 42: پنجاب حکومت کاایل ڈی اے کی برابری پرریور راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو منظم اورریور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ریگولیشنز میں بڑی قانون سازی کا فیصلہ کرلیا گیا ، روڈا کو اپنی حدود میں پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز کی منظوری کا اختیار دینے کے لئے قانون سازی کی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق ریور راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کونئےریگولیشز کی منظوری کےبعدایل ڈی اے کےبرابر ہاؤسنگ سکیم ، ماسٹر پلاننگ ، ہاؤسنگ ، ایجوکیشن مقاصد کے لئے نقشوں کی منظوری دینے کا اختیار بھی ہوگا۔روڈا کی حدود میں آنے والی زمینوں کو براہ راست بھی اتھارٹی کو پیش کیا جاسکے گا ۔روڈا میں براہ راست پیش کی جانے والی اراضی پر مالکان کو30فیصد فائلیں سی جائیں گی ۔ ذرائع کے مطابق ریور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ایجنڈا چیئرمین ڈاکٹر سلمان شاہ کو بھجوا دیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق آیندہ دس روز میں اختیارات کی منظوری کا ایجنڈا بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس بلا کر منظور کرایا جائے گا۔ مجموعی طور پر روڈا کے تینوں فیز کی 1 لاکھ 2 ہزار 271 ایکڑ اراضی پر نئی قانون سازی کا اطلاق ہوگا ۔ ریور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے لئے مالکان کو اراضی دینے کے لئے مزید پرکشش قوانین بنائے جائیں گے۔