ویب ڈیسک : کورونا کی چوتھی لہر ،ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سےمزید 40 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ملک میں کوروناسےمجموعی اموات کی تعداد 23 ہزار 462 ہوگئی
این سی او سی کی جانب سے جاری اعدادو شمار کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 4 ہزار 858 کیسز سامنے آئے جبکہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 39 ہزار 695 ہوگئی۔ مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 61 فیصد رہی جبکہ کورونا کے 56 ہزار 414 ٹیسٹ کیے گئے۔ پنجاب میں تین لاکھ 57 ہزار 735 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 85 ہزار 414، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 44 ہزار 848، اسلام آباد میں 88 ہزار 93، بلوچستان میں 30 ہزار 502، آزاد کشمیر میں 24 ہزار 891 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 212 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 67 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 21، خیبرپختونخوا 4 ہزار 468، اسلام آباد 803، گلگت بلتستان 147، بلوچستان میں 328 اور آزاد کشمیر میں 628 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
دوسری جانب کورونا کی چوتھی لہر میں تیزی، لاہور شہر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح5.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ کورونا سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا،385 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں