ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اراکین اسمبلی کیساتھ ملازمین کیلئے بھی اچھی خبر

اراکین اسمبلی کیساتھ ملازمین کیلئے بھی اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اراکین اسمبلی کیساتھ ساتھ ملازمین کیلئے بھی اچھی خبر، سپیکر پنجاب اسمبلی کی ہدایت پر ایم پی ایز ہوسٹل کی توسیع اور ملازمین کیلئے فلیٹ کی تعمیر کا کام شروع۔

تفصیلات کے مطابق اراکین اسمبلی کیساتھ ساتھ ملازمین کیلئے بھی اچھی خبر، سپیکر پنجاب اسمبلی کی ہدایت پر ایم پی ایز ہوسٹل کی توسیع اور ملازمین کیلئے فلیٹ کی تعمیر کا کام شروع ہوگیا ہے۔

چودھری پرویزالہی نے کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی، دوسری جانب پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین اور ممبران کی عدم دلچسپی، ایوان میں قانون سازی کا عمل متاثر ہونے لگا، دس ماہ سے زائد گزر گئے التوا کا شکار مسودہ قانون منظور نہ ہو سکا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی نے ہدایت کی ہے کہ تمام تر تعمیراتی کام نہ صرف جلد مکمل کیا جائے بلکہ تعمراتی کام معیاری اور مثالی بھی ہونا چاہیے۔

ادھر پنجاب اسمبلی کو دوسرے پارلیمانی سال کے سو دن مکمل کرنے کے لیے مزید چھ روز کا اجلاس درکار ہیں۔ پارلیمانی قواعد کے مطابق ایک سال میں کم از کم سو دن کا اجلاس کرنا ہوتا ہے، تاہم پنجاب اسمبلی تاحال 94 دن کا اجلاس کرسکی ہے، پارلیمانی سال کے ایام پورے کرنے کے لیےعید کے بعد سات اگست سے اسمبلی کا اجلاس دوبارہ شروع ہوگا جو ایک ہفتہ جاری رہے گا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ 

 

Shazia Bashir

Content Writer