ثمرہ فاطمہ : پنجاب حکومت نے گھروں میں رکھے طوطوں کے لیے لائسنس لازمی قراردے دیا گیاچار اقسام کے مقامی طوطے لائسنسنگ میں شامل ہیں خلاف ورزی پر محکمہ وائلڈ لائف کو کارروائی کا اختیار مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں مقامی طوطوں کی آن لائن لائسنسنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔شوقیہ طوطا رکھنے کا لائسنس فیس ایک ہزار روپے،سمال بریڈر 20ہزار جبکہ لارج بریڈر کی لائسنس فیس 30ہزار روپے مقر رکی گئی ہے۔
شوقیہ اور بریڈرز کے لیے الگ الگ لائسنس کیٹیگریز مختص ہیں ،اس حوالے سے خلاف ورزی پر محکمہ وائلڈ لائف کو کارروائی کا اختیار مل گیا۔
گھروں میں رکھےچار اقسام راء، گانی دار، سلیٹی سر اور جامنی سر والے طوطوں کیلئے لائسنس لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ طوطے رکھنے والوں کے لیے حلف نامہ جمع کروانا لازمی ہوگا۔ لائسنس کے بعد طوطوں کو منفرد رنگ کوڈز پہنائے جائیں گے۔
علاوہ ازیں سمال اور لارج کاٹیج بریڈرز کے لیے خصوصی شرائط نافذ کی گئیں ہیں بریڈرز کو افزائش نسل کا مکمل ریکارڈ رکھنا ہوگا۔
سمال بریڈر 10 فیصد جبکہ لارج بریڈر 20 فیصد طوطے آزاد کریں گے۔
ا