احتشام کیانی :اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی میڈیکل کالج کی جانب سے سالانہ 18 لاکھ روپے سے زائد فیس وصول کرنے پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔
عدالت نے وفاق، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) اور کالج انتظامیہ کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔ یہ فیصلہ سٹس ارباب محمد طاہر نے طالبہ یُمنیٰ یاسر کی درخواست پر سنایا، جو ایم بی بی ایس کے دوسرے سال کی طلبا ہیں۔
درخواست کے مطابق، کالج انتظامیہ نے پی ایم ڈی سی کی مقررہ فیس حد 18 لاکھ روپے کے بجائے 24 لاکھ 50 ہزار روپے طلب کیے، جو پی ایم ڈی سی ایکٹ 2022 کی خلاف ورزی ہے۔
طلبانے بتایا کہ فیس ادا نہ کرنے کی صورت میں انہیں فائنل امتحانات میں بیٹھنے سے روکنے اور ایڈمٹ کارڈ جاری نہ کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
عدالت نے کالج انتظامیہ کو آئندہ سماعت تک زائد فیس وصول کرنے سے روک دیا اور فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔