سٹی 42 : پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر سےآئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم اور ہوم سیکرٹری احمد جاوید قاضی کی ملاقات ہوئی ۔
گورنر پنجاب نے آئی جی پنجاب کو عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی ۔ ملاقات میں صوبے میں امن و امان اور قانون کی بالادستی بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ رمضان ، عید الفطر کے موقع پر سکیورٹی کے بہترین اقدامات کیے گئے ۔ انہوں نے کہاکہ قربانیاں دینے والے پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔