ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی کیسز روکنے کے لیے نیا سوفٹ ویئر لانچ

جعلی کیسز روکنے کے لیے نیا سوفٹ ویئر لانچ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق:جعلی کیس دائر کرنےکے تدارک کیلئے نیا سوفٹ ویئر لانچ کر دیاگیا.

نئے سوفٹ ویئر کا نام انسٹیٹیوشن مارکنگ ریکارڈ منیجمنٹ (Institution Marking Record Management) رکھا گیا ہے، جس کا مقصد جعلی کیسز درج ہونے سے روکنا اور قانونی عمل میں شفافیت لانا ہے۔

سوفٹ ویئر کی خصوصیات کے مطابق اب جو بھی کیس دائر کیا جائے گا، اس کی تمام تفصیلات کیو آر کوڈ (QR Code) کے ذریعے واضح ہوں گی۔ ہر کیس کا ریکارڈ ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگا، تاکہ عدالت اور عوام دونوں کے لیے معلومات میں شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔

سوفٹ ویئر کی باضابطہ افتتاحی تقریب سیشن جج نے سول کورٹ میں کی اور اس کی نگرانی سینئر سول جج محمد سعید رانا کریں گے۔

یہ اقدام جعلی مقدمات کی روک تھام اور عدالتی نظام میں اعتماد بڑھانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔