سعید احمد: ازبک ائیرلائن سینٹرم ائیر نے پاکستان کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ایئرلائن کے مطابق تاشقند سے لاہور کے لیے براہ راست پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔
سینٹرم ائیر ہفتہ وار 2 پروازیں چلائے گی، جو منگل اور جمعہ کے روز آپریٹ ہوں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی پرواز 21 اپریل کو روانہ کی جائے گی۔
تاشقند سے لاہور آنے والی پرواز کا کال سائن C6561 جبکہ لاہور سے تاشقند جانے والی پرواز کا کال سائن C6562 مقرر کیا گیا ہے۔
ازبک ائیرلائن سینٹرم ایئر کیجانب سے ان پروازوں کے لیے Airbus A320 طیارہ استعمال کیا جائے گا۔