ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
برطانوی خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 105.55 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی خام تیل بھی 3 فیصد مہنگا ہو کر 103 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔
صدر ٹرمپ نے قوم سے خطاب میں کہا کہ ایران کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور جلد تمام فوجی اہداف حاصل کر لیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید عندیہ دیا کہ آئندہ دو سے تین ہفتوں کے دوران ایران پر مزید شدید حملے کیے جائیں گے۔