ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے شرجیل میمن کا اہم ٹوئٹ سامنے آ گیا

صدر آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے شرجیل میمن کا اہم ٹوئٹ سامنے آ گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شہر قائد کے ایک نجی اسپتال میں داخل صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے شرجیل انعام میمن کا اہم ٹوئٹ سامنے آ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے صدر زرداری کی صحت سے متعلق اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ صدر مملکت کی طبعیت اب بہتر ہو رہی ہے۔

https://img.express.pk/media/images/sharjeel-tweet1743543927-0/sharjeel-tweet1743543927-0.jpg

سینیئر وزیر کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کو کراچی سے دبئی منتقل کرنے کی خبریں درست نہیں ہیں، وہ ان شاء اللہ جلد ہی مکمل صحت یاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کو طبعیت ناساز ہونے کی وجہ سے نواب شاہ سے کراچی کے ایک نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer