گرینڈ اپوزیشن الائنس کی تشکیل کا اجلاس، بڑی جماعتوں کے سربراہوں کی شرکت

گرینڈ اپوزیشن الائنس کی تشکیل کا اجلاس، بڑی جماعتوں کے سربراہوں کی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف:  عام انتخابات 2024 کے نتائج کے بعد اتحادی حکومت تشکیل پا چکی ہے ، اس حوالے سے گرینڈ اپوزیشن الائنس بننے جا رہا ہے جس کیلئے 5 جماعتوں کے سربراہوں پر مشتمل پہلا اجلاس ہوا۔

اسلام آباد میں گرینڈ اپوزیشن الائنس کی تشکیل کے حوالے سے اپوزیشن کی پانچ جماعتوں کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں چئیرمین پی ٹی آئی گوہر خان، قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ شریک ہوئے، اس کے علاوہ پی کے میپ کے سربراہ محمود اچکزئی، اختر مینگل ، ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس اسد قیصر  اور  اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے شرکت کی ۔ 

اجلاس میں اپوزیشن اتحاد کی تشکیل سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی ۔