رائیونڈ : مسلح ڈاکوؤں کی دکان میں گھس کرلوٹ مار ، افطار کرتے دکانداروں پر لاتوں،گھونسوں سے تشدد

 رائیونڈ : مسلح ڈاکوؤں کی دکان میں گھس کرلوٹ مار ، افطار کرتے دکانداروں پر لاتوں،گھونسوں سے تشدد
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)اذان ہوتی رہی اور ڈاکو لوٹ مار کے ساتھ تشدد کرتے رہے ، رائیونڈ کے قریب چنار باغ میں شاپ رابری کی خوفناک واردات کی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی۔
 لاہور پولیس سب اچھا کا راگ الاپنے میں مصروف جبکہ شہر ڈاکوؤں کے ہاتھوں یرغمال ہو کر رہ گئے،رائیونڈ کے قریب چنار باغ میں شاپ رابری کی خوفناک واردات کی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آگئی۔

سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افطار کے دوران مسلح ڈاکوؤں نے دکان پر دھاوا بولا۔دکاندار افطار کرنے لگے کہ نقاب پوش ڈاکوؤں نے داخل ہوکر تشدد شروع کردیا، ڈاکوؤں کے پاس جدید اور بھاری اسلحہ  تھا،اذان ہوتی رہی اور ڈاکو لوٹ مار کے ساتھ تشدد کرتے رہے جبکہ ڈاکو دوران واردات لاکھوں کی نقدی لوٹ کر فرار ہوئے۔

پولیس کی کارروائی مقدمہ درج کرنے کی حد تک محدود رہی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کرنے والا گروہ اوڈھ ڈکیت معلوم ہوتا ہے فنگر پرنٹس کی مدد سے شناخت کی کوشش کی جارہی ہے ۔