بنوں میں خیبر پختونخوا پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، پانچ اہلکار زخمی

Bannu Police mobile attacked, City42, Khyber Pakhtoonkhwa Police, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:خیبر پختونخواہ کے شہر بنوں میں  پولیس وین پر نامعلوم افراد کے حملہ میں خیبر پختونخوا پولیس کے 5 اہلکار زخمی ہو گئے۔

بنوں, فائرنگ سے پانچ پولیس اہلکار زخمی  ہونے کا واقعہ تھانہ ڈومیل کے علاقہ میں ہوا۔  تمام زخمی پولیس اہلکاروں کو  ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بنوں پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ ڈومیل کے پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد بھاگ گئے۔

اب تک کسی حملہ آور کی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں۔

حملہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کے نام نیچے درج ہیں۔