ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاوری گرل کا ساحل سمندر پر فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

photo shot on sea beach
کیپشن: dana neer
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاوری گرل دنا نیر مبین کا ساحل کنارے کروایا گیا نیا فوٹو شوٹ انٹرنیٹ پر وائرل ہو گیا ہے۔دنا نیر مبین کی ان تصاویر پر تا حال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں۔
 تفصیلات کے مطابق بہت ہی کم ایسے لوگ ہوتے ہیں جنہیں مختصر مدت میں اتنی زیادہ شہرت مل جائے ،پاکستان سمیت دنیا بھر کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی مختصر سی ویڈیو کے سبب شہرت پانے والی پاوری گرل دنا نیر ساحل کنارے کروایا گیا نیا فوٹو شوٹ انٹرنیٹ پر وائرل ہو گیا ہے۔دنا نیر اکثر و بیشتر پاکستان کی معروف فنکار شخصیات کے ساتھ بھی سوشل میڈیا پر نظر آ تی رہتی ہیں۔وائرل ہونے والی دنا نیر مبین سے متعلق امکانات کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ وہ اب پاکستان شوبز انڈسٹری میں بھی جَلد قدم رکھنے والی ہیں۔

 واضح رہے کہ دنا نیر مبین کی ڈمپل گرل ہانیہ عامر کے ساتھ بھی دوستی کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔حال ہی میں دنا نیر مبین کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر نئی تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں ساحل کنارے تصویریں بنواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
دنا نیر مبین کی جانب سے شیئر کی گئی نئی تصوریر کے کیپشن میں پوچھا گیا ہے ان کی اس تصویر میں وہ زیادہ بہتر پوز دے کر تصویر بنوا رہی ہیں یا ان کے پیچھے نظر آنے والا اونٹ۔دنا نیر مبین کی ان تصاویر پر تا حال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں۔