فواد حسن فواد کی بریت کی درخواست پر وکلاء بحث کیلئے طلب

 فواد حسن فواد کی بریت کی درخواست پر وکلاء بحث کیلئے طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاور ذوالفقار) احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت، عدالت نے فواد حسن فواد کی بریت کی درخواست پر وکلاء کوبحث کے لیے طلب کرلیا۔

احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج نے کیس پر سماعت کی، عدالت کے روبرو فواد حسن فواد نے پیش ہو کر حاضری لگوائی، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی جانب سے فواد حسن فواد کے خلاف عدالت میں ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے، فواد حسن فواد پر4  ارب 56 کروڑ 51 لاکھ 26 ہزار 904 روپے کے غیر قانونی  اثاثہ جات بنانے کا الزام عائد ہے، فواد حسن فواد نیب کے روبرو 3 ارب 47 کروڑ54، لاکھ  80   ہزار  822  روپے کی وضاحت دے سکے ہیں۔

 فواد حسن فواد کے وکلاء کی جانب سے بریت کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا  کہ نیب نے بے بنیاد مقدمے میں ملوث کیا ہے.

وکیل نے استدعا کی کہ عدالت مقدمہ سے بری کرنےکا حکم دے، عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد وکلاء کو مزید بحث کے لیے طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16 جون تک ملتوی کردی.

واضح رہے کہ 5 جولائی 2019 کو نیب لاہو رنے سابق  وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا تھا جہاں بیان کےبعد انہیں باقاعدہ گرفتار کرلیا گیا تھا.

21 جنوری کو لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے  فواد حسن فواد کی آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے 10، 10 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا .

24 جنوری کو احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے لاہور ہائی کورٹ کے آڈر ملنے پر فواد حسن فواد کی غیرقانونی اثاثہ جات کیس میں رہائی کی روبکار جاری کی تھی.

Sughra Afzal

Content Writer