ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائیونڈ، مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری

رائیونڈ، مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: رائیونڈ میں مکمل لاک ڈائون کےپیش نظرمستحق افراد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نےرہائشوں میں راشن تقسیم کیا، 1500 خاندانوں کودس روز کا راشن دیاجاچکا ہے۔
رائیونڈ میں کورونا کے37 کیسزکی تصدیق کے بعد مکمل لاک ڈائون کا گیا، ڈپٹی کمشنردانش افضال کی ہدایات پراسسٹنٹ کمشنررائیونڈ عدنان رشید نےمختلف علاقوں میں مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا. اسسٹنٹ کمشنررائیونڈ عدنان رشید کا کہنا ہےکہ آج مزید 500 مستحق خاندانوں میں دس روزکا راشن تقسیم کیا گیاہے.یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے،مستحق خاندانوں کی لسٹیں مرتب کی گئی ہیں جنہیں مرحلہ وارراشن کی تقسیم کویقینی بنایاجا رہا ہے.

ڈپٹی کمشنر دانش افضال نےرائیونڈ کے شہریوں سے اپیل کی کہ اپنے گھروں میں رہیں تاکہ اس مہلک وبا سے بچ سکیں، کسی بھی ہیلتھ ایمرجنسی کی صورت میں دیئے گئے نمبرز پر رابطہ کیا جائےتاکہ فوری طبی امداد کو یقینی بنایاجاسکے۔