لیسکو نےصارفین کی شکایات کا ازالہ کرنیوالے لائن سٹاف کی زندگیاں داو پر لگا دیں

 لیسکو نےصارفین کی شکایات کا ازالہ کرنیوالے لائن سٹاف کی زندگیاں داو پر لگا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا: لیسکو نے کرونا وائرس کے پھیلاو کے باوجود صارفین کی شکایات کا ازالہ کرنے والے لائن سٹاف کی زندگیاں داو پر لگا دیں، سب ڈویژنل دفاتر میں ہینڈ سینیٹائزر اور ماسک کی قلت سے لائن سٹاف پریشان حال ہے۔

  لیسکو نے فیلڈ میں کام کرنے والے سٹاف کے لئے حفاظتی اقدامات پس پشت ڈال دیئے ہیں، کرونا وائرس کے پھیلاو کے باوجود لائن سٹاف کے لئے حفاظتی انتظامات نہیں کئے گئے، سب ڈویژنل دفاتر میں ڈیوٹی پر مامور لائن سٹاف ماسک اور سینیٹائزر سے محروم ہے، ذرائع نے بتایا کہ لاک ڈاون کے آغاز پر لیسکو نے دس ہزار روپے فی سب ڈویژن کے حساب سے فنڈز جاری کئے گئے تھے تاہم دس ہزار روپے میں خریدے جانیوالا سامان لائن سٹاف کے لئے ناکافی ہو گیا ہے جس کہ وجہ سے بیشتر سب ڈویژن میں لائن سٹاف اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی اقدامات کرنے لگا ہے، دوسری جانب ہیڈکواٹرز میں اعلی افسران کے لئے سینیٹائزر، گلوز اور ماسک کو یقینی بنایا گیا ہے تاہم فیلڈ سٹاف کے لئے تاحال کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے گئے

Shazia Bashir

Content Writer