ماہرہ خان کو اپنی والدہ کی حس مزاح پسند

ماہرہ خان کو اپنی والدہ کی حس مزاح پسند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی )کرونا وائرس کی وجہ سے ہونے والےلاک ڈؤن کے باعث اداکارہ ماہرہ خان ان دنوں سوشل میڈیا پر خاصی سرگرم ہیں۔

انسٹا پر پسندیدہ ڈرامے آنگن ٹیڑھا کو آئسکریم کے ٹب کے ساتھ دیکھنے کا بتانے والی ماہرہ نے ٹوئٹر پر اپنی والدہ کی حس مزاح کو سراہا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرماہرہ نے بتایا کہ والدہ کیلئے چائے بنانے اورکھانا گرم کرنے کے دوران پلیٹ ہاتھ سے گرنے پر کیا ہوا؟۔

اداکارہ کے مطابق پلیٹ گرنے کے بعد میں اماں کی آواز کی منتظر تھی، اچانک وہ اپنے کمرے سے چیخیں ارے او ماہرہ، تمہاری تنخواہ سے کٹے گا , والدہ کی حس مزاح کو سراہتے ہوئے ماہرہ نے لکھا اماں ہمیشہ کی طرح جیت گئیں ۔

Shazia Bashir

Content Writer