میرا کی ریشم کے لئے سلامتی کی دعا

میرا کی ریشم کے لئے سلامتی کی دعا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی )ا داکارہ میرا نے اپنی ساتھی اداکارہ ریشم کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کی سلامتی کی دعا کی ہے۔

گزشتہ روز اداکارہ میرا نے انسٹا گرام پرریشم کے ساتھ پرانی تصاویر شیئرکرتے ہوئے تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ میرا نے ریشم کو سب سے زیادہ باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ قرار دیتے ہوئے لکھا خوبصورت روح کے ساتھ حیرت انگیز انسان اور بہترین ساتھی ۔ یہی نہیں میرا نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ریشم ان کی سب سے زیادہ پسندیدہ ہیں جن سے وہ سب سے زیادہ پیار کرتی ہیں۔ ریشم کو اپنی اسٹائلسٹ اوراپنے لیے سب سے زیادہ متاثرکن قرار دیتے ہوئے میرا نے ان کی سلامتی کی دعا بھی کی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer