ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بُری خبر

گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بُری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) ڈالر کی قیمت میں اضا فہ کیا ہوا مقامی کارساز کمپنیوں کو بھی بہانہ مل گیا، گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں۔

 گزشتہ چھ ماہ میں کےدوران گاڑیوں کی قیمتوں میں چارسے پانچ مرتبہ اضافہ ہوچکا ہے، کار ساز کمپنیوں نے مختلف گاڑیوں کے ماڈلز کی قیمتوں میں ایک لاکھ سے پانچ لاکھ تک کا اضافہ کیا ہے،سوزوکی نے مختلف برانڈز کی گاڑیوں کے نرخ 10 ہزار سے لے کر 1 لاکھ روپے تک بڑھا دیئے ہیں۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق سوزوکی مہربان وی ایکس دس ہزار روپے اضافے کے بعد 7 لاکھ 99 ہزار کی ہوگئی جبکہ سوزوکی مہران وی ایکس آر 20 ہزار روپے اضافے سے 8 لاکھ 80 ہزار، سوزوکی ویگن آروی ایکس آر 40 ہزار کے بعد 12 لاکھ 64 ہزار روپے کی ہوگئی ہے، سوزوکی ویگن آر وی ایکس ایل 30 ہزار روپے قیمت بڑھنے کے بعد 13 لاکھ 44 ہزار روپے، سوزوکی کلٹس وی ایکس آر30  ہزار روپے اضافے سے 14 لاکھ 40 ہزارروپے، سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل 20 ہزار روپے اضافے کے بعد 15 لاکھ 51 ہزار روپے کی ہوگئی۔

سوزوکی بولان 20 ہزار روپے اضافے سے 8 لاکھ 74 ہزار، سوزوکی کارگو وین 20 ہزار اضافے کے بعد 8 لاکھ 40 ہزار، سوزوکی راوی 20 ہزار روپے اضافے کے بعد 7 لاکھ 96 ہزار روپے ، سوزوکی اے پی وی1 لاکھ اضافے کے بعد 31 لاکھ 40 ہزار، سوزوکی سیاز آٹو میٹک 1 لاکھ کے اضافےسے 23 لاکھ روپے، سوزوکی سیاز مینویل ٹرانسمیشن 1 لاکھ روپے کے اضافے سے 21 لاکھ 60 ہزار اور سوزوکی جمنی 1 لاکھ کے بعد 24 لاکھ 93 ہزارکی ہو گئی ہے۔

ہنڈا کمپنی نے بھی گاڑیوں کے مختلف ماڈلزکی قیمتوں میں 60 ہزار سے 85 ہزار تک کا اضافہ کیا ہے۔، نوٹیفیکیشن کےمطابق ہنڈا سٹی 1300 سی سی مینویل ٹرانسمیشن 65 ہزار روپے اضافےکے بعد 19 لاکھ 19 ہزار، ہنڈا سٹی 1300 سی سی آٹومیٹک 65 ہزار کے اضافے کے بعد 20 لاکھ 59 ہزار روپے ، ہنڈا سٹی 1500 سی سی مینویل ٹرانسمیشن 65 ہزار اضافے سے 19 لاکھ 79 ہزار، ہنڈا سٹی 1500 سی سی آٹو میٹک 65 ہزار کے اضافے کے بعد 21 لاکھ 19 ہزار روپے کی ہو گئی ہے۔

ہنڈا سٹی 1500 سی سی ایسپائیر مینویل 70 ہزار کے بعد 21 لاکھ 34 ہزار روپے، ہنڈا سٹی 1500 سی سی ایسپائیر آٹو میٹک 70 ہزار کے اضافے سے 22 لاکھ 74 ہزار روپے کی ہوگئی ہے، ہنڈا بی آر وی سی وی ٹی50 ہزار کے اضافے کے بعد24 لاکھ 34 ہزار روپے اور ہنڈا بی آر وی ایس سی وی ٹی 85 ہزار کے اضافے سے 25 لاکھ 69 ہزار کی ہوگئی ہے۔

گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے پر کار ڈیلرز نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی ٹیکسوں کے باعث کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے، اب گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے سے رہی سہی کثر بھی پوری ہوجائے گی۔

کار ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حکومت آٹو سیکٹر کو ریگولیٹ کرے تاکہ مقامی کارساز کمپنیاں من مرضی نہ کریں اور گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرسکیں۔

Sughra Afzal

Content Writer