ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واسا نے 13 نئی سکیمیں تیار کرلیں

واسا نے 13 نئی سکیمیں تیار کرلیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) واسا نے آئندہ مالی سال 2019-2020 کیلئے 13 سکیمیں تیار کرلیں، سرسٹھ ارب کی سکیموں میں 60 ارب غیر ملکی قرض جبکہ 7 ارب حکومتی فنڈز پر مشتمل ہوں گے۔

واسا نے آئندہ مالی سال میں 13 نئی سکیمیں تجویز کی ہیں، واسا سرفیس واٹر منصوبے کو 14 ارب جبکہ ویسٹ واٹر پلانٹ کو 41 ارب قرض سے مکمل کرے گا، مجموعی طور پر مالی سال 2019-2020 میں 60 ارب قرض لیا جائے گا، شہر کے بیس مقامات پر 4 ارب کی لاگت سے بلیو ڈراپ پروگرام پیش کیا جائے گا جبکہ علامہ اقبال ٹاؤن میں نالے کے نیچے سیوریج سسٹم پر 2.7 ارب، اچھرہ میں سلطان روڈ کے سیوریج سسٹم پر 12 کروڑ، نظام بلاک کے سیوریج سسٹم پر 4 کروڑ، نیلم بلاک سیوریج پر 5 کروڑ، 10 ٹیوب ویلوں کی منتقلی و بحالی پر 15 کروڑ کی سکیمیں پیش کی جائیں گی۔

 اچھر کی مختلف اسٹریٹس پر سیوریج کی بہتری پر 1 کروڑ جبکہ رنگ روڈ کے ساتھ سیوریج بحالی پر 8 کروڑ کی سکیمیں پیش بھی کی جائیں گی، ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کے مطابق سکیموں کو پی اینڈ ڈی کی سکروٹنی کے بعد آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer