سٹی 42: اسحاق ڈار کی بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات ہوئی ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایس سی او سیکریٹری جنرل نے پاکستان کو 2026-27 کی چیئرمین شپ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی.اسحاق ڈار نے ایس سی او کی چیئرمین شپ سے متعلق پاکستان کی ترجیحات اور حکمت عملی سے آگاہ کیا.ایس سی او سیکریٹری جنرل نے پاکستان کی ترجیحات کی حمایت کا یقین دلایا.ایس سی او سیکریٹری جنرل کی پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی.
پاکستان کی چیئرمین شپ کے دوران مشترکہ کوششوں اور قریبی رابطے پر اتفاق رائے کیا گیا.ملاقات میں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور ایس سی او کے نیشنل کوآرڈینیٹر محمد فیصل بھی شریک تھے.
پاکستان نے ستمبر 2026 سے ایس سی او کی 2026-27 چیئرمین شپ سنبھال لی ہے.2027 میں ایس سی او سربراہی اجلاس پاکستان میں ہوگا.