سٹی 42: امریکی سینیٹ کے مسلمان امیدوار عبدال السید نے نائب صدر جے ڈی ونس کی جانب سے انہیں ’’شرپسند‘‘ قرار دیے جانے پر ٹرمپ حکومت کی جنگی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
جے ڈی ونس نے ڈیٹرائٹ میں ایک انتخابی اجتماع کے دوران عبدال السید کو ’’انتہائی شرپسند‘‘ قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ وہ ایک گروہ کے مفادات کو دوسرے گروہوں کے مفادات پر ترجیح دیتے ہیں۔
عبدال السید نے اسی رات سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی ونس کے الزامات کا جواب دیا۔ ٹرمپ حکومت کی ایران کے خلاف جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’’جب امن کا امکان موجود ہو تو جنگ شروع کرنا‘‘ ہی شرارت ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ اصل شرارت طاقت کے حصول کے لیے خود کو بدعنوان بنانا ہے۔