ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنرل ہسپتال کی نرسری سے نومولود بچہ غائب؛ 2 ملازم معطل

جنرل ہسپتال کی نرسری سے نومولود بچہ غائب؛ 2 ملازم معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: جنرل ہسپتال کی نرسری سے نومولود بچہ غائب ہوگیا ؛ پرنسپل نے دو ملازم  معطل کردیے 
جنرل ہسپتال میں 2 روز قبل کاہنہ کی زینت بی بی کے ہاں بچہ پیدا ہوا ، پیدائش کے بعد بچے کو نرسری میں زیر نگہداشت رکھا گیا ۔
 آج دوپہر والد محمد افضال کو بتایا گیا کہ بچہ غائب ہوگیا ہے ۔ سی سی ٹی وی میں 2 نقاب پوش خواتین پر بچہ لیجانے کا شک  کیا جا رہا ہے ۔ ایمرجنسی میں بدانتظامی و سکیورٹی کی ابتر صورتحال   بچہ غائب ہونے کا باعث بنی ۔

جنرل ہسپتال نرسری سے بچہ غائب ہونے پر پرنسپل پروفیسر فاروق افضل نے نوٹس  لے کر ،2ملازمین معطل کردیے ، غفلت پروارڈ آیاشکیلہ بی بی اور محمد عثمان کو معطل کردیا گیا
وارڈ سسٹر انچارج اور سٹاف نرس کی جو اب طلبی اور محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا۔پرنسپل فاروق افضل نے کہا غفلت کے مرتکب اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن ہوگا ،بچے کی تلاش کے لیے پولیس کی تحقیقات کر رہی ہے،پرنسپل کی ہسپتال انتظامیہ کو متاثرہ خاندان سے مکمل معاونت کی ہدایت کی