ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا کا اہم اسلامی ملک کے افراد کو ویزا دینے سے انکار

امریکا کا اہم اسلامی ملک کے افراد کو ویزا دینے سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکا نے فلسطینی پاسپورٹ کے حامل تمام افراد کو ویزا دینے سے انکار کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے فلسطینی رہنماؤ کی ویزا منسوخی کے بعد اب تقریباً تمام فلسطینی پاسپورٹ کے حامل افراد کے لیے ویزا پالیسی مزید سخت کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی ویزا پالیسی کے تحت ٹرمپ انتظامیہ نے سفارت کاروں کو ہدایت کی کہ فلسطینی پاسپورٹ کے حامل افراد کی ویزا منظوری روک دیں۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی پاسپورٹ کے حامل افراد کے ویزا منسوخی کا مقصد فلسطینیوں کو علاج کے لیے امریکا آنے، پڑھنے اور کاروباری سفر سے روکنا ہے۔

اس سے قبل اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے آگاہ کیا تھا کہ وہ وزیٹر ویزا کے خواہش مند فلسطینیوں کے ویزا روکنے پر غور و فکر کر رہے ہیں۔ اس اقدام کی فلسطینی حامی گروہوں نے مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جمعہ کو محکمہ خارجہ نے تصدیق کی تھی کہ امریکا نے ستمبر میں اقوام متحدہ کی اسمبلی کے اجلاس سے قبل فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (PLO) اور فلسطینی اتھارٹی (PA) کے ارکان کے ویزوں کو مسترد اور منسوخ کرنا شروع کر دیا تھا۔