وسیم احمد:آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے لیے انعامی رقم کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے لیے انعامی رقم میں 4 گنا اضافہ کر دیا گیا ہے، چیمپئن ٹیم کو ریکارڈ 44 لاکھ 8 ہزار امریکی ڈالر دیے جائیں گے۔
8ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 13.88 ملین امریکی ڈالر ہو گی,گزشتہ مینز ورلڈ کپ کے فاتح کو 4 ملین ڈالر ملے تھے,انعامی رقم ٹورنامنٹ کے ہر مرحلے کیلئے بڑھا دی گئی,ہر ٹیم کیلئے ایک گارنٹیڈ رقم بھی رکھی گئی ہے,رنرز اپ فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کو 2.24 ملین ڈالر ملیں گے.
سیمی فائنل ہارنے والی 2ٹیمیں فی کس 1.12 ملین ڈالر حاصل کریں گی,گروپ سٹیج میں ہر جیت پر ٹیم کو 34ہزار314 ڈالر ملیں گے,پانچویں اور چھٹی پوزیشن والی ٹیموں کو فی کس 7لاکھ ڈالر ملیں گے,ساتویں اور آٹھویں پوزیشن والی ٹیموں کو 2لاکھ80ہزارڈالرملیں گے,ہرٹیم کوکم ازکم2لاکھ50ہزار ڈالر ملیں گے.