ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یاسمین راشد کی 9مئی کے تین مقدمات میں سزاؤں کیخلاف اپیلیں دائر

یاسمین راشد کی 9مئی کے تین مقدمات میں سزاؤں کیخلاف اپیلیں دائر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے نو مئی کے تین مقدمات میں سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر کر دیں۔

یاسمین راشد نے تھانہ شادمان حملہ، شیر پاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں اپیلیں دائر کیں جبکہ جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں بھی اپیل دائر کی۔

انہوں نے سزاؤں کو معطل کرنے کی استدعا کی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، لہٰذا لاہور ہائی کورٹ تینوں مقدمات میں سزا کالعدم قرار دے۔ عدالت اپیل کے حتمی فیصلے تک سزا معطل کر کے رہا کرنے کا حکم دے۔

اے ٹی سی نے تینوں مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کو 10 10 سال قید کی سزا سنا رکھی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer