ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بچوں کی موجیں ختم، پنجاب میں پہلی تا آٹھویں جماعت تک سکول کھل گئے  

بچوں کی موجیں ختم، پنجاب میں پہلی تا آٹھویں جماعت تک سکول کھل گئے  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)ہائی اور ہائرسکینڈری کے بعدپہلی تا آٹھویں جماعت تک بھی پنجاب بھر کے سکول آج کھل گئے۔
اڑھائی ماہ بعد سکولوں میں باقاعدہ طور پر نصابی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیاہے،سکولوں میں نرسری تا ہائرسکینڈری تک تمام کلاسسز لگیں گی۔

پہلے روز سکولوں میں طلباء کی حاضری 20 فیصد کم رہی،سکول کھلنے پر بچوں میں خوشی کی لہردوڑگئی ہے۔

 واضح رہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر کے تمام سرکاری سکولوں کے لیے نئے اوقات کار جاری کر دیے ہیں۔

محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری کردہ سکولوں کے لیے نئے اوقات کار 15 اکتوبر 2025 تک نافذ العمل رہیں گے۔ سنگل شفٹ، ڈبل شفٹ اور دوپہر کے سکولوں کے لیے علیحدہ علیحدہ ٹائم ٹیبل مقرر کیا گیا ہے۔