ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہی کو اٹک جیل منتقل کردیا گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محمد عمران: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویزالہی اٹک جیل منتقل کردیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی کو پمز سے میڈیکل کے بعد اٹک جیل منتقل کیا گیا۔ اڈیالہ جیل کے اندر اور باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر ایلیٹ کمانڈوز کی اضافی نفری پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ پرویزالہی کو آج اسلام آباد پولیس نے گرفتارکیاتھا ۔ڈپٹی کمشنراسلام آباد نے آج چوہدری پرویزالہی کو 15دن کے لئے نظربندی کے احکامات جاری کیے تھے۔پی ٹی آئی صدرکو نقص امن کے تحت گرفتار کیاگیاتھا ۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین پہلے سےاٹک جیل میں پابندسلاسل ہیں ۔