فیس بک اور انسٹاگرام کا بلیو ٹک کے عوض فیس لینے کا آغاز

 فیس بک اور انسٹاگرام کا بلیو ٹک کے عوض فیس لینے کا آغاز
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : دنیا کے دیگر ممالک کی طرح میٹا نے پاکستان میں بھی ماہانہ فیس کے عوض اپنے پلیٹ فارمز فیس بک اور انسٹاگرام پر بلیو ٹک فراہم کرنے کا آغاز کردیا۔

ابتدائی طور پر فروری 2023 میں میٹا نے پیسوں کے عوض بلیو ٹک فراہم کرنے کی سروس شروع کی تھی۔ابتدائی طور پر ماہانہ فیس کے عوض بلیو ٹک سروس امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سمیت دیگر چند ممالک میں فراہم کی گئی تھی۔بعد ازاں ترتیب وار اس سروس کو بڑھایا گیا تھا اور اب اسے پاکستان سمیت جنوبی ایشیائی خطے کے دیگر ممالک میں بھی متعارف کرادیا گیا۔

اب پاکستانی صارفین بھی ماہانہ فیس کے عوض فیس بک اور انسٹاگرام کے اکاؤنٹس پر بلیو ٹک حاصل کر سکیں گے۔دونوں پلیٹ فارمز پر بلیو ٹک حاصل کرنے کے لیے صارفین کو مجموعی طور پر 3800 روپے ماہانہ فیس ادا کرنی ہوگی، تاہم کسی ایک پلیٹ فارم پر بلیو ٹک کے لیے انہیں محض 1900 روپے فیس ادا کرنی ہوگی۔بلیو ٹک حاصل کرنے کے خواہش مند صارفین میٹا کی ویب لنک کے ذریعے درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔

بلیو ٹک حاصل کرنے کے لیے صارفین کو فیس بک یا انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی پروفائل تصویر سمیت تاریخ پیدائش اور دیگر ضروری معلومات بھی فراہم کرنی ہوگی۔علاوہ ازیں بلیو ٹک کے لیے ادائیگی کے وقت صارفین کو اے ٹی ایم یا کریڈٹ کارڈ کی تفصیل بھی دینی ہوگی۔بلیو ٹک کے لیے درخواست دینے والے صارفین کی عمر لازمی 18 سال سے زائد ہونی چاہئیے اور وہ بلیو ٹک حاصل کرنے کے بعد فراہم کی گئی معلومات میں کوئی تبدیلی نہیں کر سکیں گے۔

صارفین اگر فیس بک کے ساتھ ساتھ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی بلیو ٹک چاہیں گے تو انہیں دونوں پلیٹ فارمز کی الگ الگ فیس ادا کرنی ہوگی۔اگرچہ پاکستان میں بھی بلیو ٹک کے لیے فارم فل کرتے وقت 12 امریکی ڈالر کی فیس بتائی جاتی ہے جو پاکستانی تقریبا 3600 روپے بنتے ہیں لیکن میٹا کے مطابق کسی ایک اکاؤنٹ پر بلیو ٹک کے عوض پاکستانی صارفین کو محض 1900 روپے دینے پڑیں گے۔میٹا سے قبل رواں برس کے آغاز میں ٹوئٹر نے بھی پیسوں کے عوض بلیو ٹک فراہم کرنے کی سروس شروع کی تھی۔